گورنر فیصل کریم کنڈی سے گلگت بلتستان کے وزراء کی ملاقات

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے گورنر ہاؤس پشاور میں گلگت بلتستان حکومت کے وزراء نے ملاقات کی۔ وفد میں وزیر بلدیات و دیہی ترقی ذوالفقار علی مراد، وزیر صحت اقبال حسن اور وزیر تعلیم امان علی امیر شامل تھے۔

ملاقات کے دوران ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ فریقین نے مختلف اہم معاملات پر اپنے خیالات کا اظہار کیا اور باہمی روابط کو مزید مؤثر بنانے پر بھی گفتگو کی۔

اس موقع پر گلگت بلتستان میں حالیہ انتخابات اور ان میں پاکستان پیپلز پارٹی کی کامیابی سے متعلق امور بھی زیر بحث آئے۔ ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی جس میں مختلف سیاسی اور عوامی مفاد کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed