بنوں صدر پولیس کی کارروائی، 3 مبینہ سہولت کار گرفتار، اسلحہ برآمد

https://i.pinimg.com/736x/1b/8f/fd/1b8ffd04f52d1ba2b971911117e6891c.jpg

بنوں میں تھانہ صدر پولیس نے اشتہاری مجرمان کے سہولت کاروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے تین افراد کو گرفتار کر لیا۔ یہ کارروائی ایس ایچ او تھانہ صدر یسن کمال خان نے ہیومن انٹیلیجنس کی بنیاد پر مقدمہ نمبر 906/2026 میں مطلوب اشتہاری مجرمان کی گرفتاری کے لیے کی۔

پولیس کے مطابق کالا خیل مستی خان میں چھاپہ مار کارروائی کے دوران مطلوب اشتہاری مجرمان محمد نیاز، قیوم نواز اور نعمان اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ تاہم کارروائی کے دوران ان کے تین مبینہ سہولت کاروں سہیل، سمید اللہ اور نصیب اللہ کو گرفتار کر لیا گیا۔

گرفتار افراد کے قبضے سے دو کلاشنکوف، ایک پستول، میگزین اور ایمونیشن بھی برآمد کر لیا گیا۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی ہے جبکہ فرار ہونے والے اشتہاری مجرمان کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ بلا تعطل جاری رکھا جائے گا تاکہ علاقے میں امن و امان کو یقینی بنایا جا سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed