وزیر اعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے این سی او سی کا دورہ کیا۔کورونا وائرس کے پھیلاو کو روکنیکے لیے کیے گئے اقدامات پر وزیر اعظم اور آرمی چیف کو بریفنگ دی گئی۔وزیراعظم نے وبا کو کنٹرول کرنے میں این سی او سی اور وفاق کی اکائیوں کی کوششوں کو سراہا۔ڈی جی این سی او سی میجر جنرل آصف محمود نے کورونا وائرس کی تازہ صورت حال، وبا کی روک تھام اور ویکسینیشن سے متعلق اقدامات سے آگاہ کیا۔وزیراعظم نے عوام کے تحفظ کے لیے این سی او سی اور فیڈریشن کی باقی اکائیوں کی مربوط کوششوں کی تعریف کی۔عمران خان نے ویکسینیشن کو تیز کرنے اور حفاظتی تدابیر پر عملدآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی۔اس موقع پر وزیراعظم نے این سی او سی کے ریٹائر ہونے والے کوآرڈینیٹر لیفٹیننٹ جنرل حمود الزمان کو ان کی خدمات کے اعزاز میں یادگاری شیلڈ سے بھی نوازا۔