امیگریشن اینڈ پاسپورٹس نے 15اکتوبر سے مشین ریڈ ایبل پاسپورٹس کی جگہ صرف ای پاسپورٹس جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، 15اکتوبر 2026 سے قبل نئے مشین ریڈ ایبل پاسپورٹس کا اجرا جاری رہے گا جبکہ پاسپورٹس کی مدت کے اختتام پر تجدیدنہیں کی جائے گی ، اس حوالے سے جاری سرکلر میں فیصلے سے پاکستان بھر کے پاسپورٹ دفاتر کے حکام کوآگاہ کر دیا گیا جبکہ بیرونِ ملک پاکستانی مشنز سے متعلقہ عملے کو احکامات پر سختی سے عملدرآمدکی ہدایت کی گئی ہے ۔







