کوہاٹ مسجد دھماکے کے شہید ایس پی اکبر شنواری کے گھر آئی جی کی آمد

انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید نے کوہاٹ پولیس لائنز مسجد حملے میں شہید ہونے والے ایس پی ٹریفک اکبر خان شنواری کی رہائش گاہ کا دورہ کیا اور ان کے اہلخانہ سے ملاقات کرکے تعزیت کا اظہار کیا۔

آئی جی پی خیبر پختونخوا شہید افسر کے گھر واقع لونڈ خوڑ مردان پہنچے، جہاں انہوں نے اہلخانہ سے دلی ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کیا۔ اس موقع پر انہوں نے شہید اکبر خان شنواری کے درجات کی بلندی کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی۔

ذوالفقار حمید نے شہید کے اہلخانہ کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا پولیس اپنے شہداء کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی اور ان کے خاندانوں کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑے گی۔ انہوں نے کہا کہ شہدائے پولیس محکمہ اور پوری قوم کا فخر ہیں۔

آئی جی پی کا کہنا تھا کہ شہید اکبر خان شنواری نے فرض کی انجام دہی اور پولیس کے مقدس مشن کی تکمیل کے دوران اپنی جان قربان کرکے جرات اور خدمت کی اعلیٰ مثال قائم کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ خیبر پختونخوا پولیس کے افسران اور جوانوں نے قیام امن کے لیے بے مثال قربانیاں دی ہیں اور ان قربانیوں کو ہمیشہ عزت و احترام کی نگاہ سے دیکھا جائے گا۔

دورے کے اختتام پر آئی جی پی نے شہید کے درجات کی بلندی اور اہلخانہ کے صبر و استقامت کے لیے خصوصی دعا بھی کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed