شہباز شریف کی واپسی تک جماعت اسلامی کا لانگ مارچ مؤخر

ملتان میں مرکزی قیادت کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے اعلان کیا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی بیرون ملک سے پاکستان واپسی تک اسلام آباد کی طرف سے تجویز کردہ لانگ مارچ کو مؤخر کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ جماعت اسلامی مہنگائی، پیٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں اضافے اور پیٹرولیم لیوی کے خلاف اپنی احتجاجی تحریک سے کسی صورت پیچھے نہیں ہٹے گی۔

حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ شٹر ڈاؤن ہڑتال کے باعث حکومت شدید دباؤ میں آئی، تاہم حکومت نے آئی ایم ایف کی شرائط کا بہانہ بنا کر لیوی میں کمی سے معذوری ظاہر کی۔ انہوں نے بتایا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے ان سے ٹیلی فون پر رابطہ کرکے مارچ ملتوی کرنے کی درخواست کی اور یقین دہانی کرائی کہ وہ وطن واپس پہنچ کر جماعت اسلامی کے وفد سے خود ملاقات کریں گے۔ امیر جماعت کا کہنا تھا کہ پارٹی کی اعلیٰ سطح کی مشاورت کے بعد مارچ مؤخر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، لیکن حکومت سے تمام مطالبات پر تحریری معاہدہ حاصل کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed