ناگویا, جاپان (نمائندہ خصوصی)
جاپان کے شہر ناگویا میں ایشین گیمز کے دوران ایشیا بھر سے آنے والے کھلاڑی اور منتظمین کو مختلف مقامات پر ہوٹلوں میں ٹھہرایا گیا ہے متعدد ممالک کے کھلاڑی ایک بحری جہاز میں بھی قیام پذیرہیں جو ناگویا کے ساحل پر لنگر انداز ہے۔پاکستان سمیت مختلف مسلم ممالک کے کھلاڑی حلال کھانوں کے لئے پاکستانی ریسٹورنٹس جا رہے ہیں ان میں ایک پاک لاہوری ریسٹورنٹ بھی ہے جسے خاصی مقبولیت حاصل ہوئی ہے۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے آفیشلز نے رات کا کھانا پاک لاہوری ریسٹورنٹ میں کھایا جبکہ خواتین کی قومی کرکٹ ٹیم نے بھی یہیں کھانا کھایا۔ پاکستان کبڈی ٹیم کے کھلاڑی بھی اسی ریسٹورنٹ میں کھانا کھانے کو ترجیح دے رہے ہیں ۔ہوٹل کے مالک عرفان اور کامران کا کہنا ہے کہ جو بھی کھلاڑی یا آفیشلز یہاں کھانا کھانے آئیں گے وہ چارج نہیں کریں گے انہیں بہت خوشی ہے کہ پاکستانی کھلاڑی ناگویا میں موجود ہیں اور وہ اپنے کھلاڑیوں کی خدمت کرنا چاہتے ہیں۔۔







