بیٹے کے قاتل باپ کو پھانسی اور دس لاکھ روپے جرمانہ

شعیب جمیل

ایڈیشنل سیشن جج پشاور امتیاز علی(1) نے بیٹے کو قتل کرنے کے الزام میں گرفتار ملزم باپ کو جرم ثابت ہونے پر پھانسی اور دس لاکھ روپے جرمانہ کی سزاسنادی۔ استغاثہ کے مطابق راجولی نے مجروح حالت میں پولیس کو رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایاکہ گزشتہ روز وہ اپنے گھر میں موجود تھاکہ اس دوران اسکے والد ہاشم کے ساتھ کسی بات پر زبانی تکرار ہوئی جس پر تیش میں آکر اس پر فائرنگ کردی، جس سے وہ زخمی ہوئے بعدازیں وہ زخمیوں کی تاب نہ لاکر جابحق ہوگیا،تھانہ انقلاب پولیس نے ملزم کے خلاف 23اگست 2024کو قتل کا مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ گزشتہ روز ملزم کا ٹرائل مکمل ہوا، عدالت نے تمام گواہوں اور ثبوتوں کی بناء پر ملزم پر جرم ثابت ہونے پر اسے پھانسی اور دس لاکھ روپے جرمانہ کی سزاسنادی۔ عدالتی حکم نامہ میں قرار دیاگیا کہ ملزم کو پھانسی پر تب تک لٹکایا جائے جبکہ اسکی موت واقع نہ ہوجائے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed