پنجاب میں دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کی نگرانی کے لیے جدید ٹیکنالوجی متعارف کرانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔
محکمہ ماحولیات و موسمیاتی تبدیلی پنجاب کے ترجمان کے مطابق لاہور کے 9 اہم داخلی و خارجی راستوں پر ایمیشن اسکیننگ سسٹم نصب کیا جائے گا۔
ترجمان نے بتایا کہ جدید ریموٹ سینسنگ ڈیوائسز گاڑیوں کو روکے بغیر ان کے اخراج میں موجود آلودگی کی مقدار کی پیمائش کریں گی۔ اس ٹیکنالوجی کے ذریعے گاڑی کا رجسٹریشن نمبر، رفتار، ایکسیلیریشن اور اسکیننگ کا وقت بھی ریکارڈ کیا جائے گا۔
سیکریٹری ماحولیات کا کہنا ہے کہ جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے ماحولیاتی آلودگی کے خلاف کارروائی کو مزید مؤثر بنایا جائے گا۔
انہوں نے بتایا کہ وہیکلر ایمیشن اسکیننگ سسٹم کا منصوبہ لاہور ایئر امپروومنٹ فریم ورک کے تحت تیار کیا جا رہا ہے۔







