مینا خان کا پاسپورٹ ضبط’ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد نے خیبرپختونخوا کے وزیر بلدیات مینا خان آفریدی کے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے ان کا پاسپورٹ ضبط کرنے اور بلیک لسٹ کرنے کا حکم دے دیا۔عدالت کی جانب سے جاری احکامات کے مطابق مینا خان آفریدی کا پاسپورٹ ضبط کرنے کے ساتھ اسے بلیک لسٹ کرنے کی کارروائی بھی عمل میں لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔مینا خان آفریدی 26نومبر کے مقدمات کے سلسلے میں اسلام آباد پولیس کو مطلوب ہیں۔عدالتی احکامات کے بعد متعلقہ اداروں کو پاسپورٹ ضبط کرنے اور بلیک لسٹ کرنے کے لیے ضروری کارروائی کی ہدایت کردی گئی ہے، جبکہ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کی تعمیل بھی کی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed