حیات آباد نرسنگ کالج واقعہ’ ڈی ایس پی اور ایس ایچ او کو عہدوں سے ہٹا دیا گیا

حیات آباد نرسنگ کالج میں پیش آنے والے واقعے کے بعد حیات آباد کے ڈی ایس پی عابد آفریدی اور حیات آباد تھانے کے ایس ایچ او محمد کامران کو عہدوں سے ہٹا دیا گیا۔چیف کیپٹل سٹی پولیس آفیسر ڈاکٹر میاں سعید نے دونوں افسران کو پولیس لائنز رپورٹ کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔اس حوالے سے سی سی پی او کی جانب سے باقاعدہ اعلامیہ بھی جاری کر دیا گیا ہے، جس کے مطابق ڈی ایس پی عابد آفریدی اور ایس ایچ او محمد کامران کو موجودہ عہدوں سے ہٹا کر پولیس لائنز رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔حیات آباد نرسنگ کالج میں پیش آنے والے واقعے کے بعد پولیس افسران کے خلاف یہ انتظامی اقدام سامنے آیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed