ہری پور ‘ آیت نور کے والدین کے ہاں بیٹی کی پیدائش

5سالہ آیت نور کے بہیمانہ قتل کے بعد بیٹی کے لیے انصاف کی جدوجہد کرنے والے والدین کی زندگی میں خوشی کی ایک نئی کرن آگئی، ان کے ہاں ایک بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔آیت نور کے والدین نے نومولود بیٹی کی پیدائش کی خوشخبری سوشل میڈیا کے ذریعے شیئر کی اور اپنی مرحوم بیٹی کی یاد کو زندہ رکھنے کے لیے نومولود کا نام بھی آیت نوررکھ دیا۔سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی تصاویر میں والدین کو نومولود بیٹی کے ہمراہ دیکھا جاسکتا ہے۔خبر سامنے آنے کے بعد صارفین کی جانب سے خاندان کو مبارکباد اور نومولود بچی کے لیے نیک خواہشات اور دعاں کا اظہار کیا جا رہا ہے۔یاد رہے کہ 5 سالہ آیت نور کو ہری پور سے اغوا کیا گیا تھا اور 14 روز بعد اس کی لاش ایک کنویں سے برآمد ہوئی تھی، واقعے نے ملک بھر میں شدید غم و غصے کی لہر پیدا کردی تھی۔آیت نور کے والدین اپنی بیٹی کے لیے انصاف کے حصول کی مسلسل جدوجہد کرتے رہے ہیں اور مختلف پلیٹ فارمز پر اس واقعے کے خلاف آواز اٹھاتے رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed