پاکستان 23 سال بعد سیف گیمز کی میزبانی کیلئے تیار ، بھارت نے دعوت قبول کرلی

پاکستان 23 سال بعدسیف گیمز (سائوتھ ایشین گیمز)کی میزبانی کرنے کیلئے تیار ہے جب کہ بھارت نے بھی دعوت قبول کرلی ہے۔بھارتی نمائندوں نے سیف گیمز کے حوالے سے ساوتھ ایشین اولمپکس ایسوسی ایشن کے اعلی سطح کے اجلاس میں شرکت کی، دوران اجلاس سیف گیمز میں شرکت کے حوالے سے بھارت نے پاکستان کو مثبت جواب دیا۔بھار ت کی جانب سے اپریل 2027 میں پاکستان میں ہونے والے کھیلوں میں شرکت پر باضابطہ رضامندی ظاہر کردی گئی ہے۔اس حوالے سے پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل خالد محمود نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ جنوبی ایشیائی اولمپک ایسوسی ایشن کے اعلی سطح کے اجلاس میں بھارت نے شرکت کی حامی ظاہر کی ہے۔یاد رہے کہ اس دوران اسلام آباد میں 15کھیلوں کے مقابلے ہوں گے جن میں اسکواش، ٹینس اور مارشل آرٹس سمیت مختلف کھیل شامل ہوں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed