ترکیے نے دفاعی اخراجات میں 229 فیصد اضافہ کردیا

ترکیے نے نئے درمیانی مدت کے معاشی منصوبے کے تحت دفاعی اخراجات میں 229 فیصد اضافہ کر دیا ہے۔ترک میڈیا کے مطابق نائب صدر جودت یلماز نے2027 سے 2029 تک تین سال کے لیے ملک کا معاشی منصوبہ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ دفاعی صنعت میں ہمارا مقصد ایسا ترکیے بنانا ہے جو اپنی ٹیکنالوجی خود تیار کرے اور پیداوار میں اضافہ کرے، ہم دفاعی اخراجات میں 229 فیصد اضافہ کر رہے ہیں۔ترک نائب صدر کا کہنا تھا کہ مہنگائی میں کمی کا رجحان شروع ہو چکا ہے، مہنگائی کے خلاف جنگ میں حکومت نے نمایاں پیشرفت کی ہے۔جودت یلماز نے مزیدکہا کہ عالمی خطرات ترک معیشت کو متاثرکر رہے ہیں، عالمی معیشت حالیہ عرصے میں ایک ایسے نئے دور میں داخل ہوگئی ہے جہاں معاشی، تکنیکی اور جغرافیائی سیاسی تبدیلیاں ایک دوسرے سے جڑگئی ہیں۔خیال رہے کہ حال ہی میں ترک بحریہ نے اعلان کیا ہیکہ ترکییکا پہلا طیارہ بردار بحری جہاز 27میگیئم ستمبر 2027کو سمندر میں اتارا جائیگا۔ترک بحریہ کے کمانڈر ایڈمرل ارجومن اوغلو کے مطابق جہاز کی تعمیرکا کام اچھی رفتار سے جاری ہے۔ یہ ایسا طیارہ بردار جہاز ہوگا جو ایک ہی وقت میں بغیر پائلٹ کے طیارے اڑا سکے گا اور اپنے اندر سے بغیر پائلٹ کی بحری اور زیر آب گاڑیاں بھی تعینات کر سکیگا۔ اس طرح ہم دنیا کا پہلا ملک بن جائیں گے جو اس نوعیت کا طیارہ بردار بحری جہاز چلائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed