تبلیغی جماعت کی مسافر کوچ الٹنے سے 9 افراد جاں بحق

کندھ کوٹ میں تنگوانی کے قریب تبلیغی جماعت کی مسافر کوچ الٹ گئی، جس کے نتیجے میں 9 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔تفصیل کے مطابق کندھ کوٹ میں انڈس ہائی وے پر تنگوانی کے قریب تبلیغی جماعت کی مسافر کوچ الٹنے کے ہولناک حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد ڈرائیور سمیت 9 ہو گئی ہے، جبکہ 51 افراد زخمی ہیں۔ذرائع کے مطابق مسافر کوچ ضلع ٹھل سے لاہور جا رہی تھی کہ کندھ کوٹ کے علاقے تنگوانی میں انڈس ہائی وے پر اچانک الٹ گئی۔ابتدائی طور پر واقعے میں 6 افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاع تھی، تاہم بعد میں شدید زخمی ہونے والے مزید 3 افراد دم توڑ گئے جس سے مجموعی ہلاکتیں 9 ہو گئیں۔حادثے کی حتمی وجوہات فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکی ، ریسکیو حکام اور پولیس نے تمام 51 زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیا ہے۔پولیس کے مطابق زخمیوں میں سے 20 افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔حادثے میں جاں بحق ہونے والے 5 افراد کی نمازِ جنازہ ان کے آبائی شہروں میں ادا کر دی گئی ہے، جبکہ دیگر میتوں کو ان کے لواحقین کے سپرد کرنے کا عمل جاری ہے۔وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کا کندھ کوٹ میں مسافر کوچ الٹنے سے جانی نقصان پر گہرے رنج و افسوس کا اظہار کیا ہے۔وزیراعلی سندھ نے زخمیوں کو فوری بہتر طبی سہولیات فراہم کرنے اور جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے رابطہ کرنے کی ہدایت کردی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed