وزیراعظم کی ریلیف نہ دینے والے پیٹرول پمپس کے خلاف کارروائی کی ہدایت

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ جو پیٹرول پمپس عوام کو پیٹرولیم مصنوعات پر پورا ریلیف فراہم نہیں کر رہے، ان کے خلاف فوری اور سخت قانونی کارروائی کی جائے۔ انہوں نے وزیر پیٹرولیم کو ہدایت کی کہ ایسے پیٹرول پمپوں کے خلاف بلاتفریق ایکشن لیا جائے تاکہ عوامی ریلیف کی فراہمی میں کسی قسم کی رکاوٹ پیدا نہ ہو۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ گزشتہ جمعہ کو پیٹرول کی قیمت میں 15 روپے فی لیٹر کا اضافہ ہونا تجویز تھا، تاہم حکومت کے بروقت اور عوامی مفاد میں لیے گئے فیصلے کی بدولت یہ اضافہ روک دیا گیا۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے ایل پی جی کے معاملے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ایل پی جی مافیا کا دور اب ختم ہو چکا ہے اور حکومت ملک میں ایل پی جی درآمد کر کے عوام کو سستی اور بلاعطل سہولت فراہم کرے گی۔

اجلاس میں خیبر پختونخوا کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ صوبے میں سلامتی اور امن وامان کا قیام حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ خیبر پختونخوا کی سیکیورٹی صورتحال کی بہتری کے لیے گزشتہ روز 160 ارب روپے کے خصوصی پیکج کو حتمی شکل دے دی گئی ہے تاکہ صوبے کے عوام اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مکمل تعاون فراہم کیا جا سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed