اسلام آباد ہائیکورٹ میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اور ان کی زوجہ بشریٰ بی بی کی خلاف درج 190 ملین پاؤنڈ کیس سے متعلق دائر کردہ اپیلوں پر ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ عدالت عالیہ نے دونوں شخصیات کی اپیلوں کو باضابطہ طور پر سماعت کے لیے مقرر کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کا دو رکنی بینچ ان اپیلوں پر 10 نومبر کو سماعت کرے گا۔ اس خصوصی بینچ کی سربراہی چیف جسٹس سردار سرفراز ڈوگر کریں گے جبکہ ان کے ہمراہ جسٹس محمد آصف بینچ کے رکن کے طور پر کیس کی سماعت کریں گے۔ اپیلوں کی اس سماعت کے دوران قانون کے مطابق اہم نکات اور قانونی دلائل کا جائزہ لیا جائے گا۔







