محکمہ ریلیف خیبر پختونخوا میں نئے سیکرٹری یوسف رحیم کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب

محکمہ ریلیف، بحالی و آبادکاری خیبر پختونخوا میں نئے تعینات ہونے والے سیکرٹری ریلیف یوسف رحیم کی آمد پر شاندار استقبالیہ اور سابق سیکرٹری ریلیف سہیل خان کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا پروقار انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں محکمہ ریلیف، بحالی و آبادکاری کے اعلیٰ افسران اور عملے نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

تقریب میں ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 ڈاکٹر خطیر احمد، سابق ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے (PDMA) عارف اللہ اعوان اور ڈائریکٹر سول ڈیفنس طارق حسین نے خصوصی طور پر شرکت کی۔

اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 ڈاکٹر خطیر احمد نے نئے سیکرٹری ریلیف یوسف رحیم کو عہدہ سنبھالنے پر خوش آمدید کہا اور امید ظاہر کی کہ ان کی سربراہی میں محکمہ ریلیف کے جاری فلاحی و انتظامی اقدامات کو مزید تقویت ملے گی اور تمام منسلک اداروں کے درمیان باہمی تعاون مضبوط ہوگا۔ انہوں نے سابق سیکرٹری ریلیف سہیل خان کی گرانقدر خدمات، شاندار رہنمائی اور محنت کو زبردست الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

نئے سیکرٹری ریلیف یوسف رحیم نے اپنے خطاب میں اس عزم کا اعادہ کیا کہ محکمہ ریلیف میں جاری تمام مثبت اقدامات اور عوامی خدمت کے مشن کو تسلسل کے ساتھ آگے بڑھایا جائے گا۔ انہوں نے ادارہ جاتی تعاون، شفافیت، کارکردگی میں بہتری اور عوام کو قدرتی آفات و ہنگامی حالات میں بروقت اور مؤثر ریلیف کی فراہمی کے لیے تمام اداروں کو مشترکہ جدوجہد جاری رکھنے پر زور دیا۔

تقریب کے اختتام پر باہمی احترام اور اعترافِ خدمات کے طور پر سیکرٹری ریلیف یوسف رحیم، سابق سیکرٹری ریلیف سہیل خان، سابق ڈی جی پی ڈی ایم اے عارف اللہ اعوان اور ڈی جی ریسکیو 1122 ڈاکٹر خطیر احمد کو یادگاری شیلڈز پیش کی گئیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed