رانا مشہود احمد خان کا شہید بے نظیر بھٹو ویمن یونیورسٹی پشاور کا دورہ، خواتین کو بااختیار بنانے پر زور

چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان نے شہید بینظیر بھٹو ویمن یونیورسٹی (SBBWU) پشاور کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے "دخترانِ پاکستان کی سماجی و اقتصادی خودمختاری” (Socioeconomic Empowerment of Dukhtaran-e-Pakistan) کے عنوان سے منعقدہ خصوصی سیمینار میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔

سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے رانا مشہود احمد خان نے وفاقی حکومت کے اس پختہ عزم کا اعادہ کیا کہ ملک بھر کی نوجوان خواتین کو تعلیم، ڈیجیٹل شمولیت، ہنر مندی، اسکالرشپس، روزگار اور کاروبار کے مساوی مواقع فراہم کر کے ان کی سماجی و اقتصادی ترقی کو یقینی بنایا جائے گا۔

انہوں نے وزیراعظم یوتھ پروگرام کے انقلابی اقدامات پر روشنی ڈالتے ہوئے اعلان کیا کہ حکومت ملک بھر کے ہونہار طلبہ کو 2 لاکھ 50 ہزار (250,000) کروم بکس فراہم کرنے کی تجویز پر کام کر رہی ہے تاکہ ڈیجیٹل ایجوکیشن عام ہو سکے۔

چیئرمین پی ایم یوتھ پروگرام نے طالبات پر زور دیا کہ وہ "پرائم منسٹرز یوتھ ڈیجیٹل ہب” کے پلیٹ فارم سے بھرپور فائدہ اٹھائیں اور تعلیم، تکنیکی و پیشہ ورانہ مہارتوں کی تربیت اور روزگار کے مواقع تک آسان رسائی حاصل کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed