نوشہرہ پبی پولیس کا غیر قانونی اسلحے کے خلاف کریک ڈاؤن، تین ملزمان گرفتار

ضلع نوشہرہ میں ضلعی پولیس سربراہ (ڈی پی او) سونیا شمروز خان کی خصوصی ہدایات پر غیر قانونی اسلحہ اور ‘اسلحہ کلچر’ کے خلاف ضلع بھر میں بھرپور مہم جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ پبی ایاز خان کی زیرِ قیادت اے ایس آئی مراد اللہ خان نے چوکی درب کی حدود میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 3 ملزمان وزیر ولد شہزادہ (سکنہ پشاور)، پرویز ولد اسرائیل (سکنہ خزانہ پشاور) اور سلیمان ولد رحمان الدین (سکنہ خویشگی) کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کی جانب سے ملزمان کے قبضہ سے 1 عدد کلاشنکوف، 1 عدد 12 بور بندوق اور 1 عدد 30 بور پستول معہ متعدد کارتوس برآمد کر لیے گئے ہیں۔

پبی پولیس نے گرفتار تینوں ملزمان کے خلاف اسلحہ آرڈیننس کے تحت الگ الگ مقدمات درج کر کے مزید قانونی تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔ ترجمان پولیس کے مطابق ضلع میں قیامِ امن، ہوائی فائرنگ کی روک تھام اور غیر قانونی اسلحہ کے خاتمے کے لیے بلا امتیاز کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed