پلاٹ تنازع پر مورچہ زن مسلح فریقین کے خلاف تھانہ انقلاب پولیس کا فوری ایکشن، 4 ملزمان گرفتار

پشاور میں کیپٹل سٹی پولیس نے پلاٹ کے تنازع پر تصادم کی کوشش اور ہوائی فائرنگ کرنے والے مسلح عناصر کے خلاف بروقت کارروائی کرتے ہوئے دونوں فریقین کو گرفتار کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایس پی صدر ڈویژن فدا حسین کی خصوص ہدایات پر ڈی ایس پی رحمان بابا سرکل مرتضیٰ خان کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ انقلاب میر اعظم خان نے پولیس نفری کے ہمراہ محلہ حکیم خیل سوڑیزئی پایان میں کامیاب آپریشن کیا۔ پولیس نے پلاٹ تنازع پر ایک دوسرے کو ڈرانے دھمکانے کے لیے مورچہ زن ہونے اور ہوائی فائرنگ کرنے میں ملوث 4 ملزمان کو موقع پر ہی گرفتار کر لیا۔

گرفتار ملزمان میں فریقِ اول سے انعام الحق و مسعود (پسران کمال حسین) اور فریقِ دوئم سے نصرت حسین ولد ملک حسین و شوکت ولد شریف حسین شامل ہیں۔

پولیس نے ملزمان کے قبضے سے 3 عدد کلاشنکوف، 1 عدد پستول، میگزین اور متعدد زندہ کارتوس برآمد کر لیے ہیں۔ تھانہ انقلاب میں تمام گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے قانونی تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed