ڈائریکٹر جنرل نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) سید علی ناصر رضوی کی زیرِ صدارت آئی ٹی ٹیم، تمام زونز کے ڈپٹی ڈائریکٹرز اور ایڈیشنل ڈائریکٹرز کے ساتھ ایک اہم زوم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔
میٹنگ کے دوران کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم (CMS) کی کارکردگی اور بہتری، سائبر کرائم سے متعلق شکایات کی مؤثر نگرانی، درخواستوں پر فوری قانونی اقدام اور شہریوں کے ساتھ علاقائی زونز کے رابطے کو مضبوط بنانے کے حوالے سے اہم فیصلوں اور احکامات پر عمل درآمد کا جائزہ لیا گیا۔
ڈی جی این سی سی آئی اے سید علی ناصر رضوی نے افسران کو ہدایت کی کہ ٹیکنالوجی کے جدید و مؤثر استعمال کے ذریعے شکایات کے اندراج سے لے کر ان پر ہونے والی تمام پیش رفت کو مکمل طور پر منظم، شفاف اور تیز رفتار بنایا جائے تاکہ عوام کو درپیش سائبر مسائل کا بروقت ازالہ ہو سکے اور ادارے کی سروس ڈیلیوری کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔







