خیبرپختونخوا میں پاکستان سویٹ ہومز کو مفت سرکاری اراضی دینے کا اعلان

) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کے بچوں کو معیاری تعلیم اور روشن مستقبل فراہم کرنا ہماری ترجیحات میں شامل ہے، جبکہ وطن کے دفاع اور امن کے قیام کے لیے قربانیاں دینے والے شہدا کے بچوں کی سرپرستی اور فلاح و بہبود ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے خیبرپختونخوا میں پاکستان سویٹ ہومز کو کیڈٹ کالج کے قیام کے لیے مفت سرکاری اراضی فراہم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سویٹ ہومز کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہو کر کام کریں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنر ہاوس پشاور میں پاکستان سویٹ ہوم کے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا. جنہوں نے گورنر ہاوس پشاور کا دورہ کیا اور گورنر سے ملاقات کی. اس موقع پر چیئرمین پاکستان سویٹ ہوم اسلام آباد زمرد خان، ڈونرز، سویٹ ہوم اسلام آباد کے طلبہ اور اساتذہ بھی موجود تھے. اس موقع پر پاکستان سویٹ ہوم کی جانب سے ملک بھر سے یتیم اور بے سہارا بچوں کو معیاری تعلیم و تربیت کی فراہمی اور بے سہارا بچوں کے بہتر مستقبل کے لیے اپنی زندگی وقف کرنے پر پر پاکستان سویٹ ہوم کے چیئرمین زمرد خان کو خراج تحسین پیش بھی پیش کیا گیا. پاکستان سویٹ ہوم کے طلبہ کو گورنر ہاوس پشاور میں مدعو کرنے پر گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا شکریہ ادا بھی کیا گیا. چیئرمین زمرد خان نے پاک فوج، پولیس، ایف سی اور دیگر سکیورٹی فورسز کے شہدا کے بچوں کیلئے پری کیڈٹ کالج کے قیام کا اعلان کیا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ شہدا کے بچوں اور بے سہارا اور یتیم بچوں کی خدمت کا سلسلہ جاری رکھیں گے. انہوں نے کہا کہ پاکستان بھر سے 50 ہزار بچوں کو سکالرشپس دیے جائیں گے جس میں شہدا کے بچوں کو ترجیح دی جائے گی. اس دوران پاک فوج، فرنٹیئر کور (ایف سی)، پولیس اور دیگر سیکیورٹی فورسز کے شہدا کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی. بچوں سے خطاب کرتے ہوئے گورنر فیصل کریم کنڈی نے زمرد خان کی فلاحی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ پورے پاکستان میں انسانیت کی خدمت کا عظیم کام کر رہے ہیں اور ان کی خدمات قابل تحسین ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یتیم اور مستحق بچوں کی تعلیم، تربیت اور بہتر مستقبل کے لیے پاکستان سویٹ ہومز کی خدمات قابل قدر ہیں، اور ایسے فلاحی اداروں کی بھرپور حوصلہ افزائی کی جانی چاہیے۔گورنر نے کہا کہ انہوں نے اپنے پہلے سیکیورٹی اجلاس میں ہدایت کی تھی کہ وطن کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے پولیس شہدا کے بچوں کو ہرگز فراموش نہ کیا جائے۔ ان بچوں کو یہ احساس ہونا چاہیے کہ صوبہ ان کی حفاظت، سرپرستی اور بہتر مستقبل کی ذمہ داری پوری کرنے کے لیے موجود ہے۔ انہوں نے بتایا کہ صرف 48 گھنٹوں کے اندر پولیس شہدا کے بچوں کے لیے ایک بڑے پیکج کا اعلان کیا گیا، جبکہ ان کی فلاح و بہبود اور تعلیمی اخراجات پورے کرنے کے لیے فنڈز قائم کیے جا رہے ہیں۔فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ شہدا کی قربانیاں قوم کا قیمتی سرمایہ ہیں اور ان کے اہل خانہ کی دیکھ بھال ریاست اور معاشرے کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ انہوں نے شہدا کی بیٹیوں کے لیے جہیز فنڈ کے تحت 10 لاکھ روپے فراہم کرنے کے اعلان کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ شہدا کے خاندانوں کو عملی طور پر سہارا دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ 2008 سے 2013 تک تمام اسٹیک ہولڈرز، پاک فوج اور دیگر سیکیورٹی فورسز کے ساتھ مل کر امن قائم کیا گیا تھا۔ اب ہم نے امن کا سفر دوبارہ شروع کیا ہے، کیونکہ قومیں اتحاد اور یکجہتی کے ذریعے ہی جنگیں لڑتی اور بڑے چیلنجز کا مقابلہ کرتی ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed