پاکستانی قوم سعودی عرب کے ساتھ کھڑی ہے ، سردار وقار شہزاد

ممتاز سماجی و سیاسی شخصیت سردار وقار شہزاد نے مملکتِ سعودی عرب پر ہونے والے حالیہ حملوں کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے سعودی حکومت، وہاں کے عوام اور عمرہ زائرین کے ساتھ کامل یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔

اپنے ایک خصوصی بیان میں سردار وقار شہزاد نے کہا کہ پاکستان کی عوام اور بالخصوص سوات کے غیور اور مخلص لوگ سعودی عرب کو محض ایک دوست ملک نہیں بلکہ اپنا برادرِ اسلامی ملک تسلیم کرتے ہیں۔ دونوں ممالک اور عوام کے مابین تعلقات ایمانی رشتوں، مشترکہ تاریخ، اسلامی ثقافت اور باہمی احترام و انسانی اقدار کی مضبوط بنیادوں پر استوار ہیں۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ ہر مسلمان کے لیے تقدس کا اعلیٰ ترین درجہ رکھتے ہیں اور ان کا تحفظ و سلامتی ہر پاکستانی کے ایمان کا اٹوٹ حصہ ہے۔

سردار وقار شہزاد کا کہنا تھا کہ لاکھوں پاکستانی سعودی عرب میں محنت و مشقت کر کے دونوں اقوام کے رشتوں کو روز بروز مضبوط بنا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مشکل اور ازمائش کی گھڑی ہی سچے بھائی چارے اور دوستی کا امتحان ہوتی ہے اور اس مشکل وقت میں ہم اپنے سعودی بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ انہوں نے اللہ تعالیٰ کے حضور دعا کی کہ وہ حرمین شریفین، سعودی عرب کی قیادت، عوام اور پورے خطے کو سیکیورٹی، امن اور پائیدار استحکام سے نوازے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed