جنید اکبر کی بازیابی کیلئے پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

پاکستان تحریک انصاف خیبرپختونخوا کے صدر جنید اکبر کی بازیابی کیلئے پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی، جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ انہیں وزیراعلی ہائوس سے اٹھا کر نامعلوم مقام پر منتقل کیا گیا ہے۔ درخواست جنید اکبر کے بھتیجے نے محمد انعام یوسفزئی ایڈووکیٹ کے توسط سے دائر کی ہے، جس میں آئی جی پولیس، سی سی پی او اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست گزار کے مطابق جنید اکبر پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے صوبائی صدر ہیں اور انہیں پہلے وزیراعلی ہاس میں حراست میں رکھا گیا، بعدازاں نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ دستیاب معلومات کے مطابق سی سی پی او کی موجودگی میں نامعلوم افراد جنید اکبر کو اٹھا کر لے گئے۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ واقعے کے وقت سی سی پی او موقع پر موجود تھے، لہذا عدالت ان سے تفصیلی رپورٹ طلب کرے۔درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج محفوظ بنانے کا حکم دیا جائے اور جنید اکبر کو غیر قانونی حراست سے بازیاب کرانے کیلئے پولیس کو ہدایات جاری کی جائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed