اسلام آباد ہائیکورٹ کا دارالحکومت میں تمام شیشہ کیفے بند کرنے کا حکم

اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی دارالحکومت میں قائم تمام اقسام کے شیشہ کیفیز کو مکمل طور پر بند کرنے کا حکم صادر کر دیا ہے۔

عدالت نے ہدایت کی ہے کہ جب تک نئے قواعد و ضوابط (رولز) تشکیل نہیں دیے جاتے، تب تک اسلام آباد کے تمام شیشہ کیفیز بند رہیں گے۔ اس کے ساتھ ہی عدالت عالیہ نے شیشہ کیفیز کو ماضی میں جاری کیے گئے تمام این او سیز (عدم اعتراض کے سرٹیفکیٹس) بھی فوری واپس لینے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔

یہ احکامات چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے کیس کی سماعت کے دوران جاری کیے، جبکہ مقدمے کا تفصیلی تحریری فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed