گورنر کا موسم سرما میں گیس لوڈمینجمنٹ کا دورانیہ کم کرنے کا حکم

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ کے قائم مقام ایم ڈی فیصل اقبال، ڈپٹی ایم ڈی ثاقب ارباب اور ڈپٹی چیف ایڈمن ضیا الاسلام نے گورنر ہائوس پشاور میں ملاقات کی۔ پی پی پی رہنما احمد کریم کنڈی بھی اس موقع پر موجودتھے۔ قائم مقام ایم ڈی سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ کی گورنر فیصل کریم کنڈی کو صوبے میں جاری گیس اور انرجی سیکیورٹی منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی۔ قائم مقام ایم ڈی فیصل اقبال نے گورنر کو خیبرپختونخوا میں سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ کو درپیش مسائل اور چیلنجز سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر گورنرنے کہاکہ سردیوں میں گھریلو صارفین کے لیے گیس لوڈشیڈنگ کا دورانیہ کم سے کم کیا جائے، خیبرپختونخوا کے صنعتی کارخانوں کو گیس کی فراہمی یقینی بنائی جائے تاکہ نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا ہوں، صوبے میں گیس سے متعلق مسائل کے حل کے لیے قابلِ عمل تجاویز پیش کی جائیں تاکہ عوامی مشکلات کا بروقت ازالہ ہو، انہوں نے کہاکہ ملک بھر میں سوئی ناردرن کے سسٹم میں گیس کی مجموعی پیداوار 800 ایم ایم سی ایف ڈی ہے، جس میں سے 500 ایم ایم سی ایف ڈی خیبرپختونخوا پیدا کرتا ہے۔ خیبرپختونخوا کے عوام کو صوبے کے گیس اور قدرتی وسائل سے حاصل ہونے والے ثمرات ملنے چاہئیں۔ گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی زیرِ صدارت گورنر انسپکشن ٹیم کی کارکردگی سے متعلق جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں گورنر انسپکشن ٹیم کے چیئرمین مختیار احمد، جنرل ممبر ارشد خان آفریدی اور سیکرٹری شکیل ارشد خٹک نے شرکت کی۔چیئرمین گورنر انسپکشن ٹیم مختیار احمدنے گورنر فیصل کریم کنڈی کو ادارے کے انتظامی ڈھانچے اور کارکردگی پر تفصیلی بریفنگ دی۔ گورنر انسپکشن ٹیم کی جانب سے گزشتہ انکوائریز اور سرکاری اداروں کے معائنوں سے متعلق گورنر کو آگاہ کیا گیا۔گورنر انسپکشن ٹیم کی کارکردگی مزید مثر بنانے کے لیے مختلف تجاویز پیش کی گئیں۔ گورنرنے کہاکہ گورنر انسپکشن ٹیم میں خالی آسامیوں پر جلد از جلد بھرتیاں یقینی بنائی جائیں، گورنر انسپکشن ٹیم کی تجاویز جلد ارسال کی جائیں اور متعلقہ امور پر تیزی سے پیش رفت یقینی بنائی جائے، سرکاری اداروں میں شفافیت اور جوابدہی یقینی بنانے کے لیے گورنر انسپکشن ٹیم اپنا مثر کردار ادا کرے۔ سرکاری اداروں کی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے انسپکشن اور انکوائری کے عمل کو مزید مثر بنایا جائے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed