آٹے کی ترسیل بحال’ پشاور میں20کلو تھیلا 400 روپے سستا

صوبائی دارالحکومت پشاور میں آٹے کی ترسیل بحال ہونے کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے نتیجے میں مکس آٹے کا 20 کلو تھیلا 400 روپے سستا ہوگیا ہے۔آٹا ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق پشاور کی مارکیٹ میں مکس آٹے کے 20کلو تھیلے کی قیمت 3ہزار 400روپے سے کم ہو کر 3 ہزار روپے ہوگئی ہے۔ڈیلرز کے مطابق آٹے کی فراہمی میں بہتری قیمتوں میں حالیہ کمی کی اہم وجہ ہے۔اس سے قبل سپلائی متاثر ہونے کے باعث مارکیٹ میں آٹے کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا تھا، جس سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔آٹے کی ترسیل بحال ہونے اور قیمتوں میں کمی کے بعد گھریلو صارفین کو کچھ ریلیف ملنے کی توقع ہے۔اہم قیمتوں میں استحکام کا انحصار مارکیٹ میں آٹے کی مسلسل اور بلاتعطل فراہمی پر ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed