12اضلاع کیلئے عباس احسن ایڈیشنل آئی جی پولیس تعینات

گریڈ 21 کے پولیس افسر سید عباس احسن کو خیبرپختونخوا کے 12 اضلاع کے لیے ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس تعینات کردیا گیا ہے، جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔موصولہ اطلاعات کے مطابق سید عباس احسن اس سے قبل ایڈیشنل آئی جی ہیڈکوارٹرز کے فرائض انجام دے رہے تھے۔نئی تعیناتی کے بعد انہیں ان 12 اضلاع میں پولیسنگ کے معاملات کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ان اضلاع میں ضم شدہ قبائلی علاقے باجوڑ، مہمند، خیبر، کرم، اورکزئی، شمالی وزیرستان، جنوبی وزیرستان اپر اور جنوبی وزیرستان لوئر شامل ہیں، جبکہ بندوبستی اضلاع ڈیرہ اسماعیل خان، ٹانک، بنوں اور لکی مروت بھی اس دائرہ کار میں آتے ہیں۔یاد رہے کہ وفاقی حکومت اس سے قبل ان 12 اضلاع کے لیے محمد یحیی آخونزادہ کو ایڈمنسٹریٹر تعینات کرچکی ہے۔ذرائع کے مطابق سید عباس احسن اور محمد یحیی آخونزادہ براہِ راست وفاقی حکومت کو جوابدہ ہوں گے، جبکہ متعلقہ اضلاع میں امن و امان کی بحالی اور انتظامی امور ان کی نگرانی میں انجام دیے جائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed