بنوں پولیس نے ضلع بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کرتے ہوئے گشت اور چیکنگ کے عمل کو مزید مؤثر بنا دیا ہے تاکہ امن و امان کی صورتحال برقرار رکھی جا سکے اور شہریوں کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔
پولیس کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بنوں کیپٹن (ر) محمد فرقان بلال کی ہدایات پر ایس ڈی پی او صدر ارشد خان کی زیر نگرانی تھانہ ڈومیل اور ٹاؤن شپ کی حدود میں پولیس کی جانب سے گشت اور چیکنگ کا سلسلہ جاری ہے۔
پولیس ٹیمیں مختلف علاقوں میں نگرانی اور چیکنگ کے فرائض انجام دے رہی ہیں تاکہ مشکوک سرگرمیوں کی بروقت نشاندہی کی جا سکے اور جرائم کے تدارک کو یقینی بنایا جا سکے۔
حکام کے مطابق ان اقدامات کا مقصد امن و امان کو برقرار رکھنا، جرائم کی روک تھام کرنا اور شہریوں کو محفوظ ماحول فراہم کرنا ہے۔ بنوں پولیس نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ عوام کے تحفظ اور قیام امن کے لیے تمام ضروری اقدامات جاری رک



