شاہ قبول پولیس کی بڑی کارروائی، دکانوں میں چوری کرنے والا منظم گینگ بے نقاب

پشاور میں تھانہ شاہ قبول پولیس نے گزشتہ ماہ تین دکانوں میں ہونے والی بڑی چوری کی واردات کا سراغ لگاتے ہوئے منظم چور گروہ کے ایک اہم رکن کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے ملزم کے قبضے سے 93 لاکھ روپے کی مسروقہ رقم بھی برآمد کر لی ہے۔

پولیس کے مطابق 3 ستمبر 2026 کو لیڈی گرفت گرلز سکول کے قریب واقع تین دکانوں میں نامعلوم افراد نے واردات کرتے ہوئے ایک کروڑ روپے سے زائد رقم چوری کی تھی۔ واقعے پر سی سی پی او پشاور ڈاکٹر میاں سعید احمد نے سخت نوٹس لیتے ہوئے خصوصی پولیس ٹیمیں تشکیل دیں۔

ایس پی سٹی ڈویژن شاہد عدنان کی نگرانی میں ڈی ایس پی سٹی سرکل شہنشاہ خان، ایس ایچ او تھانہ شاہ قبول شاہ خالد خان اور تفتیشی افسر اعزاز عالم خان پر مشتمل ٹیموں نے سی سی ٹی وی فوٹیج، تکنیکی شواہد اور جدید سائنسی ذرائع کی مدد سے تحقیقات کا دائرہ وسیع کیا۔ اس دوران متعدد مشتبہ افراد کو شاملِ تفتیش کیا گیا، جس کے نتیجے میں منظم چور گروہ کا سراغ لگانے میں کامیابی حاصل ہوئی۔

بعد ازاں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گینگ کے اہم ملزم عثمان ولد غلام حسین، سکنہ بھانہ ماڑی، حال رحمان کورٹ قمر دین گھڑی کو گرفتار کر لیا۔ ملزم کے قبضے سے واردات کے دوران چوری کی گئی 93 لاکھ روپے کی رقم بھی برآمد کر لی گئی۔

پولیس کے مطابق دورانِ تفتیش گرفتار ملزم نے اپنے دیگر ساتھیوں کے بارے میں بھی معلومات فراہم کی ہیں، جن کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مار کارروائیاں جاری ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ مزید تفتیش سے مزید اہم انکشافات متوقع ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed