پشاور میں کیپٹل سٹی پولیس کی جانب سے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اسی سلسلے میں ایس پی فقیر آباد ڈویژن علی حمزہ بٹ کی ہدایات اور ڈی ایس پی گلبہار سرکل انعام اللہ کی نگرانی میں تھانہ پھندو پولیس نے قمار بازی میں مصروف افراد کے خلاف کارروائی کی۔
ایس ایچ او تھانہ پھندو صدام خان نے پولیس نفری کے ہمراہ چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے متعدد افراد کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان کی شناخت جمیل، حسن گل، فواد خان، فضل کریم، قاسم جان اور شاہ جان کے ناموں سے ہوئی ہے۔
پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے قمار بازی میں استعمال ہونے والے آلات، دو بوتل شراب، داؤ پر لگی ایک لاکھ 70 ہزار روپے کی رقم اور پانچ موبائل فون برآمد کیے گئے۔
گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جرائم اور غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی تاکہ عوام کو محفوظ ماحول فراہم کیا جا سکے۔تھانہ پھندو پولیس کی قمار بازوں کے خلاف کارروائی







