داؤدزئی پولیس کی کارروائی، ویگو گاڑی سے 6 مسلح ملزمان گرفتار

پشاور میں موجودہ حالات کے پیش نظر کیپٹل سٹی پولیس نے ضلع بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی ہے۔ اس دوران سنیپ چیکنگ اور ناکہ بندیوں پر سخت نگرانی کی جا رہی ہے تاکہ اسلحہ نمائش، ڈالہ کلچر اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کی جا سکے۔

اسی سلسلے میں ڈی ایس پی خزانہ سرکل احسان اللہ مروت کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ داؤدزئی قاضی نثار احمد نے پولیس نفری کے ہمراہ فوری کارروائی کرتے ہوئے گاڑی میں موجود مشکوک مسلح ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

گرفتار ملزمان میں گلاب حسین، اجمل، علی رضا، شہزاد، عطاء اور لعل بادشاہ شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے ایک کلاشنکوف، ایک ایم فور رائفل، چار پستول، میگزینز، کارتوس اور ویگو گاڑی برآمد کی گئی۔

پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی تاکہ شہر میں امن و امان قائم رکھا جا سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed