کوہاٹ پولیس لائنز کی مسجد میں نماز جمعہ کے دوران ہونے والے خودکش دھماکے میں ملوث ایک بمبار کی شناخت ہوگئی، جس کے افغان شہری ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق خودکش حملے میں ملوث ایک بمبار کی شناخت مطیع اللہ کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ دھماکے میں ملوث دوسرے دہشتگرد کی شناخت کا عمل جاری ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز کوہاٹ پولیس لائنز کی مسجد میں نماز جمعہ کے دوران خودکش حملہ کیا گیا تھا۔ دھماکے کے نتیجے میں پولیس اہلکاروں سمیت 22 افراد شہید جبکہ 100 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔
دھماکے کے بعد صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی اور گورنر خیبر پختونخوا نے واقعے کی شدید مذمت کی تھی اور دہشتگردوں کے خلاف فوری کارروائی کی ہدایت کی تھی۔







