ٹوکیو جاپان:امجد عزیز ملک
جاپان میں پاکستان کے سفیر عبدالحمید نے کہا ہے کہ پاکستان اور جاپان کے درمیان بہترین تعلقات قائم ہیں جو ہر گزرتے لمحے کے ساتھ مستحکم ہو رہے ہیں ، دونوں ممالک کے درمیان تجارت میں اضافہ ہو رہا ہے اور دونوں ممالک کی قیادت کی خواہش ہے کہ عوامی سطح کے رابطوں میں تیزی آئے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کسوٹی ڈیجیٹل کے ساتھ خصوصی گفت گو میں کیا۔ سفیر پاکستان عبدالحمید نے کہا کہ طویل عرصے کے بعد جائیکا کے صدر نے پاکستان کا دورہ کیا ہے جس کے انتہائی مفید اثرات سامنے آئیں گے۔ماضی میں 74سالوں کے دوران 11 ارب ڈالرز کی مالی معاونت فراہم کی ہے،ایک سوال کے جواب میں سفیر پاکستان کا کہنا تھا کہ اٹرنسافرمیشن آف ٹیکنالوجی کے حوالے سے 2026کا سال انتہائی اہمیت کا ہو گا

اس دوران متعدد اہم سائنس ڈپلومیسی کے لئے ہم نے کئی انی شیٹوز لئے ہیں جن میں آئی ٹی ایگزی بیشنز اور اعلیٰ سطح کے وفود کے دورے شامل ہیں جبکہ پاکستان کی بارہ آئی ٹی کمپنیاں بھی حصہ لے رہی ہیں جو جوائنٹ ونچرز کی خواہش رکھتی ہیں۔عبدالحمید نے بتایا کہ پاکستان کی آئی ایکسپورٹ میں بائیس فیصد اضافہ ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ جاپان میں پاکستانی سفارت خانہ میں برج انجینئر آفس قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ دونوں ملکوں کے درمیان زبان کی رکاوٹ کو دور کیا جا سکے۔اسی طرح یہ دفتر جاپانی کمپنیوں کو پاکستان کی آئی ٹی کمپنیوں کے بارے میں آگہی فراہم کرے گا۔ اسی طرح ہم جائیکا کے ساتھ مل کر بزنس پورٹل پر بھی کام کر رہے ہیں۔سفیر پاکستان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور جاپان کے درمیان تجارت میں اضافہ ہوا ہے۔تجارت کا حجم 2۔1 بلین ڈالرز ہے۔انہوں نے بتایا کہ جاپان میں پاکستانیوں کی تعداد 34 ہزار سے زیادہ ہے جو روزگار کے سلسلہ میں یہاں مقیم ہیں ۔پاکستانیوں کو درپیش مسائل کے حل کے لئے پاکستانی سفارت خانہ ہر ممکن وسائل بروئے کار لا رہا ہے۔ پاکستانیوں کو کال بیک کی سہولت بھی فراہم کر دی گئی ہے تاکہ رابطوں کو مضبوط بنایا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ یہاں انتقال کرنے والوں لی میتیں وطن واپس بھجوانے کے لئے بھی سفارت خانہ کمیونٹی لیڈرز کے ساتھ مل کر خدمات انجام دیتا ہے۔اسی طرح اہم تہواروں کے مواقع پر تقریبات کا انعقاد کیا جاتا ہے خاص طور پر اقبال ڈے کی تقریب میں پاکستانیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی جن میں علامہ اقبال کے حوالے سے متاثر کن اظہار خیال کیا گیا جبکہ علامہ اقبال کی شاعری کی سات کتابوں کا جاپانی ترجمہ بھی متعارف کروایا گیا۔عبدالحمید نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان عوامی سطح پر رابطے مضبوط ہیں اور جاپانی مذہبی سیاحت میں بھی دلچسپی رکھتے ہیں اور انہیں یقین ہے کہ امن و امان کی صورت حال بہتر ہونے کے بعد جاپانی سیاحوں کی بڑی تعداد پاکستان جائے گی۔سفیر پاکستان عبدالحمید نے یقین ظاہر کیا کہ دونوں ممالک کے سرمیان تعلیم کے شعبہ میں تعاون کو فروغ دیا جائے گا۔قبل ازیں پاکستان سپورٹس رائٹرز فیڈریشن کے صدر امجد عزیز ملک نے سفیر پاکستان سے ملاقات کی اور انہیں کھیلوں کی صحافت میں ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر جاپان میں پاکستانی کمیونٹی کے راہنما حافظ مہر شمس بھی موجود تھے۔







