گورنر خیبر پختون خوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ 27 ستمبر کو تحریک انصاف اسلام آباد نہیں پہنچے گی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر پی ٹی آئی اسلام آباد پہنچ جاتی ہے تو کیا بانی پی ٹی آئی رہا ہو جائیں گے، عدالتوں نے ان کو سزا دی ہے، وہ بھگتنے کے بعد ہی باہر آئیں گے۔فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب کو دیگر صوبوں سے خطرہ لاحق نہیں ہونا چاہیے۔گورنر خیبر پختون خوا نے کہا کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب ہماری بہو ہیں، ایسے بیانات نہیں دینے چاہئیں، کے پی کے کو اس وقت امن و یکجہتی کی ضرورت ہے۔انہوںنے کہاکہ پنجاب میں وزیرِ اعلیٰ سہیل آفریدی اسٹریٹ موومنٹ میں خود ہی نظر آئے، سہیل آفریدی کارکنوں کے بجائے سیکیورٹی اسٹاف کے ساتھ گھوم کر پنجاب سے چلے گئے۔







