ایڈورڈز کالج پشاور میں لڑائی جھگڑا ، طلبہ کو دھمکانے اور اسلحہ نمائش پر انتظامیہ حرکت میں آ گئی اور 9 طلبہ کو اس سلسلے میں کالج سے خارج کردیا گیا۔کالج انتظامیہ نے ٹھوس انداز میں کہا کہ نظم و ضبط پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، اس حوالے سے طلبہ کے ناموں کی فہرست بھی جاری کر دی گئی۔ایڈورڈز کالج پشاور میں فرسٹ ایئر کے طلبا کے ساتھ فولنگ اور ہاتھا پائی پر کالج انتظامیہ نے فوری ایکشن لیا اور 9 طلبا کو کالج سے نکال دیا، طلبا پر غیر سنجیدہ حرکات، لڑائی جھگڑا و مار پیٹ، ریگنگ اور اسلحہ کی نمائش کا الزم ہے۔کالج انتظامیہ کے مطابق نکالے جانے والوں میں 3 ایف ایس سی پری میڈیکل، 3 کمپیوٹر سائنس اور 3 آرٹس کے طلبا شامل ہیں ، کالج کے پرنسپل اور چیف پراکٹر کی طرف سے باقاعدہ اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔







