72 سالہ ملائیشین فٹبال لیجنڈ نے 20 سالہ لڑکی سے شادی کرلی

ملائیشیا کے سابق فٹبال اسٹار داتوک عبدہ علیف نے 72 سال کی عمر میں خود سے 52 سال کم عمر 20 سالہ لڑکی سے شادی کرلی۔

ملائیشین میڈیا کے مطابق سابق فٹبالر کے چھوٹے بھائی اور سابق قومی کھلاڑی و کوچ داتوک یونس علیف نے شادی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ یہ تقریب 27 اگست کو ہوئی۔

یونس علیف کے مطابق دونوں خاندان اس رشتے پر رضامند تھے اور شادی کے معاملے میں کسی قسم کی رکاوٹ پیش نہیں آئی۔

شادی کے بعد رشتہ داروں اور قریبی عزیزوں نے نو بیاہتا جوڑے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

یونس علیف نے بتایا کہ ممکنہ طور پر ان کے بھائی اس وقت ہنی مون پر ہیں، اسی وجہ سے وہ فون کالز کا جواب نہیں دے رہے۔

عبدہ علیف کے ایک سابق ساتھی نے بھی سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی شادی کی تصویر کو مستند قرار دیا، تاہم انہوں نے شادی کی جگہ اور دیگر تفصیلات بتانے سے گریز کیا۔

سابق فٹبالر کی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئیں۔

عبدہ علیف نے 1970 کی دہائی کے اواخر اور 1980 کی دہائی کے اوائل میں ملائیشین فٹبال ٹیم کے سنہری دور میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

وہ 1980 کے ماسکو اولمپکس کے لیے ملائیشیا کو کوالیفائی کرانے والی ٹیم کا حصہ بھی تھے، تاہم ملائیشیا نے بعد میں ان کھیلوں میں شرکت نہیں کی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed