غزہ جنگ پر فلم بنانے والے ڈائریکٹرز کو شہریت منسوخی کی دھمکی

اسرائیلی وزیر ثقافت و کھیل میکی زوہر نے غزہ جنگ پر دستاویزی فلم بنانے والے دو فلم ڈائریکٹرز یووال ابراہم اور ریچل زور کی اسرائیلی شہریت منسوخ کرنے کی دھمکی دے دی۔

میکی زوہر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں دونوں فلم ڈائریکٹرز پر ریاست سے غداری کا الزام عائد کیا۔

اسرائیلی وزیر نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ وہ یووال ابراہم اور ریچل زور کی اسرائیلی شہریت منسوخ کرنے کے لیے فوری کارروائی کریں گے۔

یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب دونوں ڈائریکٹرز نے غزہ میں اسرائیل کی جنگ کے حوالے سے ایک دستاویزی فلم تیار کی ہے۔

دستاویزی فلم میں غزہ میں شہریوں کی اموات سے متعلق اسرائیلی انٹیلی جنس افسران اور فوجیوں کی گواہیوں کو بنیاد بنایا گیا ہے۔

مذکورہ فلم ’نازا‘ کو وینس فلم فیسٹیول میں غیرمعمولی پذیرائی بھی حاصل ہوئی تھی۔ فلم کی نمائش کے بعد حاضرین نے 25 منٹ تک کھڑے ہو کر تالیاں بجائیں۔

فلم کو اسرائیلی صحافیوں یووال ابراہم اور ریچل زور نے ڈائریکٹ کیا ہے، جس میں غزہ میں شہریوں پر ہونے والے مظالم اور اموات سے متعلق واقعات کو پیش کیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed