چترال پولیس کی کارروائی، متعدد چوریوں میں ملوث ملزم گرفتار

چترال: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال ریشم جہانگیر کی خصوصی ہدایات پر جرائم پیشہ عناصر اور چوری کی وارداتوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ پولیس کے مطابق گزشتہ چند روز کے دوران تھانہ سٹی چترال کی حدود میں موٹر سائیکل سمیت چوری کی متعدد وارداتوں کی اطلاعات موصول ہوئیں۔

اس صورتحال پر ایس ڈی پی او سرکل چترال احمد عیسیٰ کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ سٹی چترال ایس آئی بلبل حسن کی سربراہی میں ایک خصوصی تفتیشی ٹیم تشکیل دی گئی۔ ٹیم نے جدید تفتیشی طریقہ کار اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے مبینہ طور پر وارداتوں میں ملوث ملزم بہروز حسین سکنہ چیوڈوک چترال کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کے قبضے سے مالِ مسروقہ بھی برآمد کرلیا گیا ہے، جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔ ڈی پی او لوئر چترال ریشم جہانگیر نے کہا کہ پولیس جرائم کے سدباب اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے اپنی کارروائیاں مزید تیز کرے گی تاکہ عوام کو پرامن ماحول فراہم کیا جا سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed