پاکستان پیپلز پارٹی خیبر پختونخوا خواتین ونگ کی نائب صدر و رکن صوبائی اسمبلی اشبر جدون نے آیت نور کے افسوسناک واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ معصوم بچی کے ساتھ مبینہ زیادتی کے بعد قتل کا سانحہ انتہائی دلخراش اور پورے معاشرے کے لیے لمح فکریہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ متاثرہ خاندان کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے اور کسی بھی بااثر شخص یا دبا کو قانون کی راہ میں رکاوٹ نہ بننے دیا جائے۔اشبر جدون نے کہا کہ آیت نور کے اہلخانہ کے غم میں پوری طرح شریک ہیں۔ متاثرہ خاندان سے تعزیت، فاتحہ خوانی اور اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے انہیں یقین دلایا جائے کہ پاکستان پیپلز پارٹی ان کے ساتھ کھڑی ہے اور انصاف کے حصول میں انہیں تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ والدین کے لیے اپنی معصوم بچی کو اس طرح کھونا ناقابلِ بیان صدمہ ہے، اس مشکل گھڑی میں خاندان کو ہر ممکن قانونی اور اخلاقی تعاون فراہم کیا جائے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ آیت نور کیس کی تحقیقات شفاف، غیرجانبدار اور میرٹ پر مکمل کی جائیں اور اگر جرم ثابت ہو تو ذمہ داروں کو قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ بچوں اور خواتین کے تحفظ کے لیے حکومت کو عملی اقدامات کرنا ہوں گے اور ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے مثر نظام وضع کیا جائے۔پمز ہسپتال کے بچوں کے وارڈ میں آتشزدگی سے 14 بچوں کی ہلاکت پر اشبر جدون نے کہا کہ یہ بھی انتہائی افسوسناک سانحہ ہے۔ واقعے کی اعلی سطحی تحقیقات کرائی جائیں، غفلت کے ذمہ داروں کا تعین کیا جائے اور اگر انتظامی کوتاہی ثابت ہو تو متعلقہ افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت متاثرہ خاندانوں کی دادرسی کے ساتھ ساتھ واقعے کی تحقیقاتی رپورٹ بھی عوام کے سامنے لائے۔







