مطلوب ملزم ممتاز عرف ممتازے کی بحرین سے پاکستان منتقلی

پشاور پولیس کو مختلف مقدمات میں مطلوب ممتاز عرف ممتازے کو انٹرپول کی کارروائی کے بعد بحرین سے پاکستان منتقل کیا جا رہا ہے۔ذرائع کے مطابق ممتاز عرف ممتازے کو بحرین سے اسلام آباد ایئرپورٹ کے ذریعے پاکستان لایا جا رہا ہے۔اس سلسلے میں ڈی ایس پی اعجاز نبی اور ڈی ایس پی اشفاق نے بحرین میں انٹرپول اور متعلقہ حکام سے ممتاز عرف ممتازے کی تحویل حاصل کرلی، جس کے بعد دونوں پولیس افسران ملزم کے ہمراہ پاکستان روانہ ہوگئے ہیں۔ممتاز عرف ممتازے کی جانب سے موصول ہونے والے وائس میسج اور ویڈیو میں بھی اس امر کی تصدیق کی گئی ہے۔واضح رہے کہ پشاور ہائی کورٹ پہلے ہی سی سی پی او پشاور کو ہدایت کرچکی ہے کہ ملزم کو بحفاظت عدالت میں پیش کیا جائے، دورانِ تفتیش اس کی حفاظت یقینی بنائی جائے اور بعد ازاں اسے بحفاظت جیل منتقل کیا جائے۔ممتاز عرف ممتازے کی بحرین سے واپسی کو پشاور پولیس کی اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔دوسری جانب ملزم کی والدہ نے امید ظاہر کی ہے کہ پشاور ہائی کورٹ کی ہدایات کے ساتھ ساتھ ملزم کے آئینی اور بنیادی حقوق کو بھی یقینی بنایا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed