ہنگو’ ڈیم میں 3 افراد ڈوب گئے’ ایک جاں بحق’2 کو بچا لیاگیا

ہنگو کے مشہور تفریحی مقام اور مقامی سطح پر واحد نریاب ڈیم میں نہاتے ہوئے تین افراد ڈوب گئے جن میں سے ریسکیو اہلکاروں نے دو افراد کو بحفاظت نکال لیاجبکہ 22 سالہ نوجوان ڈوب کر جاں بحق ہوگیا۔ نوجوان کی لاش کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔باخبر ذرائع کے مطابق نریاب گاؤں کے قریب واقع نریاب ڈیم میں تین افراد نہاتے ہوئے اچانک گہرے پانی کی زد میں آگئے اور ڈوبنے لگے۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور فوری کارروائی کرتے ہوئے دو افراد کو پانی سے نکال کر بچا لیاذرائع کے مطابق 22 سالہ سمیع اللہ ولد عیدوزیر گہرے پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہوگیا جس کے بعد ریسکیو اہلکاروں اور مقامی افراد نے اس کی تلاش شروع کردی تاہم آخری اطلاعات تک لاش نہیں مل سکی تھی اور تلاش کا عمل جاری تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed