پشاور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نے جعلی وکیل دھر لیا

ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نے عدالتوں میں وکلاء کے نام پر لوگوں سے فیس وصول کرنے پر ایک جعلی وکیل کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا، اس حوالے سے گزشتہ روز پشاور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق پشاور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کو جعلی وکیل کی شکایت موصول ہوئی ، جس پر کاروائی کرتے ہوئے مطہر شاہ نامی شخص سے جب تفصیلات طلب کی گئی تو وہ جعلی نکلی جس پر جعلی وکیل کو تھانہ مشرقی کے حوالے کرتے ہوئے اس کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست جمع کرادی ۔ س موقع پر پشاورہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر امین الرحمان یوسفزئی ایڈووکیٹ کاکہناتھاکہ عدالتی احاطے میں ٹاٹ ازم کے خاتمے تک کارروائی جاری رکھی جائے گی اور اس حوالے سے کسی بھی قسم کی رعایت نہیں برتی جائیگی گی جہاں پر بھی اس طرح کی شکایات سامنے آئیگی ،بلاامتیاز ان کے خلاف سخت کاروئیاں عمل میں لائی جائیں گی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed