آزاد کشمیر کے مختلف اضلاع میں تین ماہ بعد انٹرنیٹ سروس بحال

آزاد کشمیر کے مختلف اضلاع میں تین ماہ بعد موبائل انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع ہوگئی۔محکمہ داخلہ آزاد کشمیر کے مطابق وادی نیلم، وادی لیپہ اور ضلع حویلی میں انٹرنیٹ سروس بحال کردی گئی ہے ،حویلی میں ڈی ایس ایل کے ساتھ 3G اور 4G انٹرنیٹ سروس بھی بحال کی جارہی ہے۔مظفرآباد سمیت دیگر اضلاع کے تعلیمی اداروں اور سرکاری دفاتر میں بھی انٹرنیٹ کی سہولت بحال ہوگئی۔انٹرنیٹ سروس بحال ہونے کے بعد مختلف علاقوں میں مواصلاتی سہولتیں معمول پر آنا شروع ہوگئیں۔ باغ اور دھیرکوٹ میں بھی محدود انٹرنیٹ سروس بحال کردی گئی ہے۔ مظفرآباد میں فی الحال تعلیمی اداروں اور بینکوں کے لیے صرف ڈی ایس ایل سروس بحال کی گئی ہے۔محکمہ داخلہ آزاد کشمیر کے مطابق ڈی ایس ایل اور تھری جی، فور جی انٹرنیٹ سروسز مرحلہ وار بحال کی جارہی ہیں، تاہم کچھ علاقوں میں سروس صرف تعلیمی اداروں اور بینکوں تک محدود رکھی گئی ہے۔میرپور اور بھمبر کے اضلاع میں ڈی ایس ایل انٹرنیٹ سروس دستیاب ہے، جبکہ دونوں اضلاع میں لینڈ لائن سروسز بھی بحال کردی گئی ہیں۔دوسری جانب سہنسہ، سرساوہ، بلوچ اور تتہ پانی میں انٹرنیٹ سروس تاحال معطل ہے، جبکہ راولاکوٹ اور سدھنوتی میں بھی فی الحال انٹرنیٹ سروس بحال نہیں کی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed