پشاور کے تھانہ شہید گلفت حسین پولیس نے لیڈیز پولیس کے ہمراہ رام پورہ گیٹ میں خاتون کے قتل میں ملوث شوہر، اس کی والدہ، بہن اور بھائی کو چند گھنٹوں میں گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق مقتولہ کے شوہر نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنی والدہ، بھائی اور بہن کی ایما پر بیوی کو قتل کرنے کا اعتراف کیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے ابتدائی بیان میں قتل کو غیرت کا شاخسانہ قرار دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ اس کی اہلیہ پارٹی گرل تھی۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں مقتولہ کا شوہر، ساس، نند اور دیور شامل ہیں، جبکہ ملزمان کے قبضے سے مبینہ آلہ قتل اور واردات میں استعمال ہونے والی گاڑی بھی برآمد کرکے تحویل میں لے لی گئی ہے۔پولیس نے واقعے کی مزید تفتیش شروع کردی ہے۔







