سوات کے گمنام ہیرو سول ایوارڈ اور تمغہ امتیاز کے اصل حقدار

سول ایوارڈ اور تمغہ امتیاز کے اصل حقدار وہ گمنام ہیروز ہیں، جنہوں نے کورونا، دہشتگردی، فوجی آپریشن، سیلاب اور زلزلوں جیسے مشکل ترین حالات میں جان کی پروا ہ کیے بغیر انسانیت اور عوام کی خدمت کی۔ فیصل شیرین اور عبدالباری جیسے فرض شناس اہلکاروں کی خدمات کو قومی سطح پر سراہا جانا چاہیے، جنہوں نے کورونا وبا، دہشتگردی، بم دھماکوں، سیلاب، زلزلوں اور دیگر مشکل ترین حالات میں اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر اسپتالوں میں اپنی ڈیوٹی انجام دی اور انسانیت کی خدمت کی۔خصوصا ًکورونا وبا کے دوران جب لوگ اپنے پیاروں کی میتوں کے قریب جانے سے بھی خوفزدہ تھے، ایسے وقت میں میتوں کی تجہیز و تکفین کی ذمہ داری نبھانے والے افراد کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔

گرداور شاہ فیصل اور عبدالباری نے کورونا وبا کے دوران خطرات کے باوجود میتوں کے کفن دفن سمیت اہم ذمہ داریاں انجام دیں۔ طالبانائزیشن کے دور، سیلاب، زلزلوں اور دیگر قدرتی آفات میں بھی انہوں نے مشکل حالات میں عوامی خدمت کا سلسلہ جاری رکھا۔جب سوات کے حالات انتہائی خراب تھے، فوجی آپریشن جاری تھا اور سوات بڑی حد تک عوام سے خالی ہو چکا تھا، اس مشکل وقت میں بھی انہوں نے اپنی ڈیوٹی اور عوامی خدمت سے پیچھے ہٹنے کے بجائے ذمہ داریاں نبھائیں۔ اس دوران موجودہ چیف سیکرٹری آزاد کشمیر خوشحال خان کے ساتھ بھی انہوں نے فرائض انجام دیے۔ایسے بے لوث اور فرض شناس افراد کی خدمات صرف الفاظ میں خراجِ تحسین کی نہیں، بلکہ قومی سطح پر اعتراف کی مستحق ہیں۔سول ایوارڈ اور تمغہ امتیاز کے اصل حقدار ایسے ہی گمنام ہیروز ہیں جنہوں نے ہر مشکل گھڑی میں انسانیت اور عوام کی خدمت کو ترجیح دی

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed