لیگ (ن )آزاد کشمیر میں اکثریت سے حکومت بنائے گی، رانا ثناء اللہ

وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ 25نشستوں پر کامیابی ملی ہے،مسلم لیگ (ن )آزاد کشمیر میں اکثریت سے اپنی حکومت بنائے گی، مخصوص نشستوں پر انتخابات کے بعد (ن )لیگ کو دو تہائی اکثریت حاصل ہو جائیگی، پنجاب جیسی ترقی کا آزاد کشمیر میں آغاز کریں گے،(ن )لیگ کو مینڈیٹ دینے پر آزاد کشمیر کے عوام کے شکر گزار ہیں، جو وعدے کیے ان کو پورا کیا جائیگا،آزاد کشمیر میں دھرنا دینے والے شہری ہمارے بھائی ہیں،دھرنے میں ایک ڈیڑھ فیصد لوگ اشتعال انگیز عناصر کے ساتھ ہوں گے، کشمیری اتنے ہی پاکستان کے مالک ہیں جتنے پاکستانی ہیں ۔پیر کو اسلام آباد میں غربی باغ سے کامیاب ایم ایل اے ساجد عباسی کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے رانا ثنا ء اللہ نے کہا کہ 25نشستوں پر (ن )لیگ کو کامیابی ملی ہے، دو تہائی اکثریت سے حکومت بنائیں گے،امن و امان کی وجہ سے 6 سیٹس پر انتخابات نہیں ہو پائے۔رانا ثنا اللہ نے کہا کہ 53کی اسمبلی میں (ن )لیگ کو دو تہائی اکثریت مل گئی ہے،آزادکشمیر کی صورتحال کو درست کرنے کیلئے (ن )لیگ کو مینڈیٹ ملا،ووٹرز نے (ن )لیگ کو ووٹ دیا اور اعتماد کا اظہار کیا۔رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پنجاب حکومت میں وزیراعلی مریم نواز نے تعمیر و ترقی کرکے دکھائی ہے،ساجد اقبال ایل اے14 سے منتخب ہوئے، ووٹرز نے بھاری اکثریت سے انتخابات جتوائے۔رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ساجد اقبال سے درخواست کی کہ ہماری جماعت کیساتھ کام کریں، آزادکشمیر میں دھرنا دینے والے شہری ہمارے بھائی ہیں،دھرنے میں ایک ڈیڑھ فیصد لوگ اشتعال انگیز عناصر کیساتھ ہوں گے،وہ پاکستان سے محبت کرنے والے ہیں، وہ ہم پاکستانی ہیں اور پاکستان ہمارا ہے کے نعرے کے امین ہیں،ان میں سے اکثریت محب وطن ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed