پشاور ہائیکورٹ کے چار مستقل ہونے والے ججز نے حلف اٹھالیا

پشاور ہائیکورٹ کے چار مستقل ہونے والے ججز نے حلف اٹھا لیا۔حلف برداری کی تقریب پشاور ہائیکورٹ میں منعقد ہوئی جہاں چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے ججز سے حلف لیا۔حلف اٹھانے والے ججز میں جسٹس فرح جمشید، جسٹس ثابت اللہ، جسٹس انعام خان اور جسٹس اورنگزیب خان شامل ہیں۔ حلف اٹھانے کے بعد چاروں ججز باقاعدہ طور پر پشاور ہائیکورٹ کے مستقل جج بن گئے ہیں۔تقریب میں ہائیکورٹ کے دیگر ججز، جوڈیشل افسران اور وکلا کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا شاہ فیصل اتمانخیل اور ایڈیشنل اٹارنی جنرل ثنا اللہ بھی موجود تھے۔ہائیکورٹ بار کے صدر امین الرحمن یوسفزئی، خیبرپختونخوا بار کونسل کے اراکین اور سینئر وکلا بھی حلف برداری تقریب میں شریک ہوئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed