جمعیت علمائے اسلام سعودی عرب کے مرکزی رہنما، کوآرڈینیٹر بین الاقوامی تعلقاتِ عامہ صوبہ خیبر پختونخوا، سیکرٹری جنرل پاک سعودی بزنس کمیونٹی جدہ سعودی عرب، انجینئر حاجی سجاد خان، ڈپٹی سیکرٹری پاکستان انویسٹر فورم جدہ اور سیکرٹری خارجہ جمعیت علما اسلام پاکستان نے قونصل جنرل پاکستان جدہ سید مصطفی ربانی سے خصوصی ون ٹو ون ملاقات کی۔یہ ملاقات محض ایک رسمی ملاقات نہیں بلکہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مضبوط برادرانہ تعلقات، اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل، کمیونٹی کی فلاح و بہبود اور پاکستان کے مثبت تشخص کو مزید اجاگر کرنے کے حوالے سے ایک اہم اور بامقصد نشست تھی۔ملاقات نہایت خوشگوار، دوستانہ اور باوقار ماحول میں ہوئی، جس میں ملکی و قومی امور، سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کو درپیش مختلف مسائل، ان کے جائز حقوق و سہولیات، کمیونٹی کی فلاح و بہبود، کاروباری و سرمایہ کاری کے مواقع، پاک سعودی تعلقات اور باہمی دلچسپی کے دیگر اہم معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال اور مشاورت کی گئی۔انجینئر حاجی سجاد خان نے اوورسیز پاکستانیوں کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے اس امر پر زور دیا کہ بیرونِ ملک مقیم پاکستانی نہ صرف وطنِ عزیز کی معیشت میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں بلکہ پاکستان کے سفیر کی حیثیت سے بھی ملک کا مثبت تعارف دنیا کے سامنے پیش کر رہے ہیں۔ ان کے مسائل کا بروقت حل، ان کی عزت و تکریم اور ان کے لیے بہتر سہولیات کی فراہمی قومی ذمہ داری بھی ہے اور وقت کی اہم ضرورت بھی۔ملاقات کے دوران پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تاریخی، برادرانہ اور مضبوط تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے لیے اوورسیز پاکستانیوں، کاروباری برادری اور سفارتی نمائندگی کے درمیان مثر رابطے اور باہمی تعاون کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا۔اس موقع پر سید مصطفی ربانی صاحب نے بھی پاکستانی کمیونٹی کے مسائل اور ان کی فلاح و بہبود کے لیے ہر ممکن تعاون اور مثبت کردار ادا کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ دونوں رہنماں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ پاکستان کی ترقی، پاکستانی کمیونٹی کی بہتری اور پاک سعودی برادرانہ تعلقات کے فروغ کے لیے اجتماعی کوششوں اور مثر رابطہ کاری کو مزید مضبوط کیا جائے۔یہ ملاقات اس حقیقت کی عکاس ہے کہ جب سیاسی، سماجی، کاروباری اور سفارتی حلقے قومی مفاد کو مقدم رکھتے ہوئے ایک میز پر بیٹھتے ہیں تو مسائل کے حل کے نئے راستے پیدا ہوتے ہیں اور باہمی تعاون کے امکانات مزید وسیع ہوتے ہیں۔انجینئر سجاد خان کی یہ ملاقات ان کی پاکستان، پاکستانی کمیونٹی اور پاک سعودی تعلقات کے لیے مسلسل متحرک اور مثبت کردار کی ایک اور خوبصورت مثال ہے۔ امید ہے کہ اس طرح کے روابط مستقبل میں مزید مضبوط ہوں گے اور سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کے مسائل کے حل، ان کی فلاح و بہبود اور دونوں برادر ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم کرنے میں مثر ثابت ہوں گے ۔







